Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ، مدینہ اور مشاعر مقدسہ میں موسم ابر آلود

مکہ میں درجہ حرارت 39 سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں اتوار کو مکہ مکرمہ، جدہ، مشاعرمقدسہ اور مدینہ منورہ میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 39 سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ہواوں کی رفتار 10 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
مدینہ منورہ میں درجہ حرارت 41 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ماہر موسمیات کا کہنا کہ سعودی عرب میں آج کل بارش کا موسم کبھی کبھار ہی ریکاڈ پر آیا ہے تاہم بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ گھنٹوں کے دوران موسمی تبدیلیوں سے سعودی عرب کے بعض مشرقی مقامات اور جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے اور یہ ان دنوں مملکت میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

 

شیئر: