Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو نیوز کے سابق ایڈیٹر، کالم نگار شہزاد اعظم انتقال کرگئے

اردونیوز کا پرنٹ ایڈیشن بند ہونے پر پاکستان منتقل ہوگئے تھے( فائل فوٹو)
اردو نیوز کے سابق ایڈیٹر، کالم نگار اور شاعر شہزاد اعظم پیر کی صبح کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 64 برس تھی۔
شہزاد اعظم اردو نیوز جدہ کے ابتدائی ارکان میں سے تھے۔ دو سال قبل اردونیوز کا پرنٹ ایڈیشن بند ہوا تو سعودی عرب سے پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔
اہل خانہ نے بتایا پیر صبح طبیعت خراب ہونے پر ھسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں انتقال کر گئے۔ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔
شہزاد اعظم نے ابتدا میں تدریس سے وابستہ تھے بعد ازاں جنگ سے منسلک ہوئے پھر ملازمت کے لیے سعودی عرب چلے آئے۔
اردونیوز میں انہوں نے 24 سال خدمات انجام دیں۔ 30 سال سے زیادہ عرصے تک صحافت کے شعبے سے منسلک رہے۔
ان کی نماز جنازہ پیر کو کراچی میں ان کی رہائش کے قریب مسجد میں ادا کی گئی۔ پاپوش نگر کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
اردونیوز کے سابق ایڈیٹر انچیف طارق مشخص، موجودہ ایڈیٹر انچیف راجہ ذوالفقار علی، عملے کے ارکان اور کمیونٹی کی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
 

شیئر: