Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرفات اور مزدلفہ میں ہلال احمر کے بارہ امدادی مرکز

حجاج کے لیے چالیس سے زیادہ ایمبولینسں مہیا کی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ہلال احمر نے میدان عرفات اور مزدلفہ میں حاجیوں کو صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے بارہ امدادی مرکز قائم کیے ہیں۔
حجاج کو بڑے پیمانے پر صحت سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر، نرسیں اور معاون کارکنان صحت خدمات کے لیے ڈیوٹی پر ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ہلال احمر نے عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کے لیے چالیس سے زیادہ ایمبولینسں مہیا کی ہیں جو جدید میڈیکل آلات سے لیس ہیں۔
ہلال احمر کی ایمبولینسیں نو ذوالحجہ کو منی سے میدان عرفات تک حجاج کے قافلوں کے ہمراہ رہیں۔ 
عرفات اور مزدلفہ میں ہلال احمر کے انچارج نے کہا کہ ہماری ٹیمیں میدان عرفات جانے والے راستوں پر تعینات کی گئی ہیں۔ حجاج کے قافلوں کے ہمراہ عرفات پہنچیں وہاں سے مزدلفہ روانگی کے وقت بھی ایمبولنسوں کا کارواوں حجاج کےہمراہ رہا ہے۔

شیئر: