Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات سے حجاج کے قافلے مزدلفہ پہنچ گئے

سماجی فاصلے کی پابندی کرتے ہوئے انہیں پہنچایا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
حجاج کے قافلے نو ذوالحجہ کو میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرکے غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ پہنچ گئے۔
قبل ازیں حجاج کی بڑی تعداد نے میدان عرفات میں جبل رحمت پر دعائیں کیں۔
میدان عرفات سے حجاج کو مزدلفہ لے جانے لے کیے 1500 بسیں شام چار بجے ہی حجاج کے خمیوں کے قریب پہنچ گئی تھیں۔ سماجی فاصلے کی پابندی کرتے ہوئے انہیں پہنچایا جا رہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اسی پی اے کے مطابق حجاج کے قافلے سورج غروب ہونے کے بعد نماز مغر ب ادا کیے بغیر میدان عرفات سے مزدلفہ کے لیے روانہ ہوئے۔ 
مزدلفہ میں حجاج  مغرب اورعشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کی اور رات مزدلفہ میں قیام کیا۔
مزدلفہ میں بھی خصو صی انتظامات کیے گئے۔ مسجد المشعر الحرام میں نئے قالین بچھائے گئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق مزدلفہ تین بڑے حج مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ منی اور عرفات کے درمیان واقع ہے۔
حجاج یہاں فجر تک قیام کرتے ہیں اور رمی جمرات (علامتی شیطانوں کو کنکریاں مارنا) کے لیے کنکریاں جمع کرتے ہیں اور صبح منی کے لیے روانہ ہو جاتے ہیں۔
ذولحجہ کی بارہ اور تیرہ تار یخ کو تینوں جمعرات کی رمی کریں گے۔ بعض حجاج بارہ ذی لحجہ ہی کو رمی کرکے منی سے رخصت ہو جائیں گے۔
سعودی وزیر صحت  نے العربیہ کو انٹرویو میں کہا کہ حجاج کی صحت انتہائی تسلی بخش ہے۔ حجاج میں سماجی فاصلے کی پابندی موثر شکل میں کرائی گئی ہے۔ 

شیئر: