Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ، سو ملین افراد نے استفادہ کیا

اس سال انتظامیہ کا ہدف 50 ملین سے زیادہ کا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے اس سال مسجد نمرہ سے حج کے خطبے کا ترجمہ براہ راست دس زبانوں میں پیش کیا ہے۔
 ارددو ، فارسی ، انگریزی، فرانسیسی، روسی، چینی، بنگالی ، ترکی، ملائی اور ہوسا زبانوں میں ترجمے سے سو ملین افراد نے استفادہ کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نے یہ کام دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ’ہدایت کا پرچار‘ سلوگن کے تحت کیا ہے۔

جد ید ٹیکنالوجی کی مدد سے خطبہ حج کروڑوں لوگوں تک پہنچایا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)

مقدس مساجد کی انتظامیہ نے جد ید ٹیکنالوجی کی مدد سے خطبہ حج کروڑوں لوگوں تک پہنچایا۔ منارہ الحرمین پلیٹ فارم اور ایپلی کیشن سے فائدہ اٹھایا گیا۔
مسجد الحرام اور اس کے اطراف، منی، مزدلفہ اور عرفات میں ایف ایم پر خطبہ حج کے ترجمے براہ راست دس زبانوں میں نشر کیے گئے ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مقدس مساجد کی انتظامیہ کو تین برس قبل خطبہ حج کے ترجمے کی ذمہ داری تفویض کی تھی۔ تب سے گزشتہ برس تک35 ملین سے زیادہ افراد ویب سائٹ کے ذریعے ترجمہ شدہ خطبات فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

ابتدا میں ایف ایم پر پانچ زبانوں میں ترجمہ کیا جا رہا تھا۔(فوٹو ایس پی اے)

خطبہ پروجیکٹ کا آغاز تین برس قبل پانچ زبانوں میں ترجمے سے کیا گیا تھا۔ ابتدا میں ایف ایم پر پانچ زبانوں میں ترجمہ کیا جا رہا تھا۔ دو ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے استفادہ کیا گیا۔
پہلے سال 13 ملین زیدہ افراد نے فائدہ اٹھایا۔ اگلے سال ترجمے والی زبانو ں کی تعداد چھ کردی گئی اور 16 ملین افراد نے فائدہ اٹھایا۔
گزشتہ سال زبانوں کی تعداد بڑھا کر دس کردی گئی۔ فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد23 ملین کے قریب ہوگئی۔اس سال انتظامیہ کا ہدف 50 ملین سے زیادہ کا ہے۔ 

شیئر: