Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز1500 سے زیادہ

بدھ کو صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1484 رہی- (فوٹو گلف نیوز)
امارات کی وزارت صحت نے بدھ کو اعلامیے میں بتایا ہے کہ کورونا کے نئے کیسز 1506 ہیں  جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 65 ہزار 533 تک جاپہنچی ہے-
اسی طرح کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد  1484 رہی جس کے بعد کل تعداد 6 لاکھ  43 ہزار 234 ہوگئی ہے-

امارات میں کورونا سے اب تک اموات کی کل تعداد 1907 ہوچکی ہے- (فوٹو وام)

بدھ کو کورونا سے تین اموات ہوئیں جس کے بعد کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد  1907 ہوگئی ہے-
وزارت صحت کے  مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے  2 لاکھ  42 ہزار  524 نئے ٹیسٹ کیے گئے-
اماراتی وزارت صحت نے لوگوں کو عید کے موقع پر پارٹیوں اور بھیڑ بھاڑ سے بچنے  کی ہدایت کی ہے-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: