Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے ایک ہزار 521 نئے مریض، تین اموات

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 68 ہزار 601 ہوگئی ہے(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں جمعہ 23 جولائی پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 521 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
 ’نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 68 ہزار 601 ہوگئی ہے‘۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید ایک لاکھ لاکھ 52 ہزار 302 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
متاثرہ مریضوں میں سے مزید ’ایک ہزار 474 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 46 ہزار 227 ہوگئی‘۔
 بیان کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 3 چل بسے، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 913 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ 

شیئر: