Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر الیکشن: لاڑکانہ میں ایک خاتون ووٹر کے لیے 16 رکنی انتخابی و سکیورٹی عملہ

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے انتخابات میں پاکستان میں مقیم کشمیری بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں ووٹ ڈالنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بھی الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، یہاں صرف ایک خاتون ووٹر سمعیہ پروین ہیں۔ ایل اے 34 جموں ون کی نشست کے اس پولنگ سٹیشن پر تعینات کیے جانے والے سکیورٹی اور انتخابی عملے کی تعداد 16 ہے۔ مزید دیکھیے اس ویڈیو میں۔ 

شیئر: