Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی خراب صورتحال: سعودی شہریوں کو انڈونیشیا کا سفر نہ کرنے کا حکم

انڈونیشیا میں کورونا کی وبا بڑھ گئی ہے- (فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت داخلہ نے کورونا کی خراب صورتحال کے باعث سعودی شہریوں کو انڈونیشیا کے سفر سے روک دیا ہے-
ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے انڈونیشیا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھ جانے پر وہاں موجود سعودی شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ انڈونیشیا کا سفر کرنے والوں کو روک دیا ہے-
وزارت داخلہ نے انڈونیشیا میں موجود اپنے شہریوں سے کہا ہے  کہ وہ احتیاط برتیں- ان علاقوں سے دور رہیں جہاں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے- اس حوالے سے احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے اور جلد ازجلد مملکت واپس آجائیں-
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو براہ راست یا بالواسطہ انڈونیشیا جانے پر اس وقت پابندی لگائی ہے جب بدھ کو وہاں کووڈ  19 سے  1383 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: