Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کے معاہدے پر میڈیکل انشورنس کا اطلاق

سعودی سینٹر بینک (ساما) کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں گے( فوٹو العربیہ) 
سعودی عرب میں گھریلو عملے کے لیے ملازمت کے معاہدے  پر میڈیکل انشورنس کا اطلاق 2022 کے آغاز سے کیا جائے گا۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اس سلسلے میں سعودی سینٹر بینک (ساما) کے تعاون سے اقدامات کرے گی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل انشورنس کو ’مساند‘ پلیٹ فارم کے ذریعے گھریلو عملے کی درآمد کے معاہدے سے مربوط کردیا جائے گا۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود ملازمت کے  معاہدے کو مساند سے مربوط کرنے کے طریقہ کار کے اجرا پر کام کررہی ہے۔ 
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ آجر اور اجیر کے حقوق و فرائض ملازمت کے معاہدے میں واضح کیے جائیں گے۔
مثلا ملازم یا ملازمہ کی موت یا ڈیوٹی سے قاصر ہونے کی صورت یا لاعلاج امراض میں مبتلا ہونے، موت پر نعش اور متوفی کا نجی سامان وطن پہنچانے، ملازم یا ملازمہ کے جزوی یا مکمل طور پر معذور ہوجانے کی صورت میں کس کے ذمے کیا آئے گا یہ سب کچھ  ملازمت کے نئے معاہدے میں واضح ہوگا۔
ملازمت کے نئے معاہدے کے اجرا کے بعد سعودی لیبر مارکیٹ گھریلو عملہ فراہم کرنے والے ممالک کے لوگوں کے لیے پرکشش بن جائے گی۔
یاد رہے کہ سعودی کابینہ نے مئی 2021 کے دوران گھریلو عملے کی ملازمت کے معاہدے میں میڈیکل انشورنس شامل کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

شیئر: