Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور مصر کی بندرگاہوں کے درمیان جہاز رانی بحال

دونوں ملکوں کی بندرگاہوں پر 68 ہزار ٹن سامان اتار گیا( فوٹو ٹوئٹر)
مصری بندرگاہوں کی اتھارٹی نے حج موسم ختم ہونے پر سعودی عرب اور مصر کی بندرگاہوں کے درمیان جہاز رانی کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔
 مصر کی سفاجا اور الغردقۃ بندرگاہوں سے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع سعودی بندرگا ضبا کے درمیان مسافر اور مال بردار جہازوں کی آمد ورفت شروع ہوگئی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بندرگاہوں کی مصری اتھارٹی نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی بندرگاہوں پر 68 ہزار ٹن سامان اور 27 ٹرک اتارے گئے۔
مصر 31 ہزار ٹن سامان اور 20 ٹرک پہنچے جبکہ مصر نے 37 ہزار ٹن سامان اور 7 ٹرک سعودی عرب بھیجے ہیں۔
بندرگاہوں کی مصری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سفایا بندرگاہ پر سعودی عرب سے 31 ہزار ٹن ڈینسا فالکن جہاز 31 ہزار ٹن المونیم سعودی عرب سے لے کر مصری بندرگاہ سفاجا پہنچا ہے۔

شیئر: