Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کی وہ فلمیں جو شائقین اس سال دیکھ سکیں گے

فلم ’عاشقی 3‘ میں عالیہ بھٹ اور ورون دھاون ساتھ نظر آئیں گے (فوٹو: انڈیا ٹو ڈے)
کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن نے بالی وڈ انڈسٹری کو بھی کافی متاثر کیا تھا اور کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کئی فلموں کی ریلیز روک دی گئی تھی تاہم کیسز میں کمی کے بعد پابندیوں میں نرمی ہوئی، کچھ فلمیں ریلیز ہوئیں اور کچھ ریلیز کے لیے شیڈول ہیں۔
دوسری جانب کئی فلموں کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز بھی ہو گیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ ٹائمز میگزین نے ان فلموں کی لسٹ ترتیب دی ہے جو فلم شائقین رواں سال دیکھ سکیں گے لیکن ان فلموں کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔

ڈان 3:

ڈان کا انتظار گیارہ ملکوں کی پولیس کرے نہ کرے لیکن فلمی شائقین کو کنگ خان کی اس سپرہٹ مووی کا شدت سے انتظار ہے۔ فرحان خان اس بار خود بھی فلم میں اِن ایکشن نظر آئیں گے لیکن شاہ رخ خان کے مدمقابل کون سی خوبرو اداکارہ کردار نبھائے گی اس حوالے سے ابھی کچھ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

نو اینٹری میں اینٹری:

مشہور کامیڈی فلم ’نو اینٹری‘ کے سیکوئل میں سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان اپنی اداکاری کا جادو جگائیں گے۔ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں فردین خان اپنا ’کم بیک‘ کر رہے ہیں جنہوں نے ایک طویل عرصے سے بالی وڈ کی نگری سے دوری اختیار کر رکھی تھی۔
ہیرا پھیری 3:
اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول کی مزاح پر مبنی فلم ہیرا پھیری 3 بھی رواں سال ریلیز ہوگی۔ ہیراپھیری ون بالی وڈ کی مقبول فلم ہے جو 2000 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اس کا سیکوئل بھی بنا تھا۔

ڈان 3 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فرحان اختر بھی اِن ایکشن نظر آئیں گے (فوٹو: یوٹیوب سکرین گریب)

دوستانہ 2:

ہدایتکار کرن جوہر کی پروڈکشن دھرما پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دوستانہ ٹو‘ کی تیاری تو 2019 میں شروع ہو گئی تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر کا باعث بنی۔

مائی نیم از لکھن:

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ روہت شیٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’مائی نیم از لکھن‘ میں نظر آئیں گے۔

عاشقی 3:

2013 کی کامیاب فلم ’عاشقی ٹو‘ کے بعد اب اس فلم کا دوسرا سیکوئل بھی اس سال ریلیز ہوگا جس میں عالیہ بھٹ ور ورون دھاون ساتھ نظر آئیں گے۔

آگرا کا ڈابرا:

بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ اور تاپسی پنو، یامی گوتم اور پلکت سمرات کی فلم آگرا کی ریلیز بھی رواں سال متوقع ہے۔

شیئر: