Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم اگست سے ویکسین کی شرط لاگو، ہر جگہ توکلنا دکھانا لازمی قرار

’اپنی ویکسین کی صورتحال ثابت کرنے کے لیے توکلنا ایپ میں اپنا سٹیٹس دکھایا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی اداروں سمیت  تقریبات اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ویکسین کی شرط پر عملدر آمد یکم اگست سے ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سابقہ فیصلے کا اعادہ کرتے ہوئے یاد دلا رہے ہیں کہ یکم اگست سے کسی بھی تجارتی، ثقافتی، تفریحی یا کھیل کے علاوہ سماجی تقریبات میں شرکت کے لیے ویکسین کی شرط لاگو ہے‘۔
’اسی طرح کسی بھی سرکاری محکمے یا نجی ادارے کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بھی ویکسین کی شرط لاگو کی جارہی ہے‘۔
’تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اس بات کے پابند ہیں کہ وہ اپنی ویکسین کی صورتحال ثابت کرنے کے لیے توکلنا ایپ میں اپنا سٹیٹس دکھائیں گے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام افراد کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے‘۔
’ایس او پیز پر عمل کیا جائے، ماسک کی پابندی کی جائے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے‘۔

شیئر: