Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کو ہم وطن کے قتل پر سزائے موت

سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ  ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو پیر کو ریاض شہر میں موت کی سزا دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری مشعل بن ناصر الدوسری نے جھگڑے کے بعد اپنے ہموطن محمد بن مناحی الدوسری کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا‘۔
’سیکیورٹی فورس نے مفرور ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اس پر قتل کی فردجرم عائد کی گئی‘۔
فوجداری عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنائی تھی۔ 
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کیا تھا جسے نافذ کردیا گیا۔ 

شیئر: