Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم کی صورتحال: کئی علاقوں میں بارش اور کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

تیز ہوائیں چلیں گی اورچار مقامات پر سیلاب آسکتا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کو موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ بدھ  کو نجران، جازان، عسیر اور الربع الخالی کے بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ تیز ہوائیں چلیں گی۔ چار مقامات پر سیلاب آسکتا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے پہاڑی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے‘۔
 قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’ الشرقیہ، ریاض اور القصیم ریجنوں میں گرد آلود تیز ہواؤں کے باعث حد نظر محدود ہوجائے گی۔ حدود شمالیہ ریجن کے بعض مقامات بھی گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوں گے۔ اس کا سلسلہ مغربی علاقوں کے بالائی مقامات تک پھیل جائے گا‘۔
قومی مرکز نے  بیان میں مزید کہا کہ’ سعودی عرب کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں سخت گرمی پڑے گی‘۔
 الاحسا میں انتہائی درجہ حرارت  49 سینٹی گریڈ ہوگا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوسکتا ہے۔

شیئر: