Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: ڈاکٹرز گولڈن اقامے کے لیے کون سی دستاویزات جمع کرائیں؟

موثر میڈیکل انشورنس پیکیج کی کاپی بھی پیش کرنا ہوگی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات نے ملک میں موجود تمام ڈاکٹروں سے گولڈن اقامے کی درخواستیں طلب کر لیں- امارات نے کووڈ 19 وبا کے دوران ڈاکٹروں کی قربانیوں، اعلی درجے کی فرض شناسی کے اعتراف میں انہیں اور ان کے اہل خانہ کو گولڈن اقامہ دینے کا فیصلہ کیا ہے- 
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی حکومت نے ٹوئٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر وڈیو کلپ جاری کر کے گولڈن اقامے کی کارروائی کا طریقہ کار بیان کیا ہے- 
امارات نے بتایا ہے کہ گولڈن اقامہ 10 سالہ ہوگا اس کی بنیاد پر غیر ملکی ڈاکٹر امارات میں رہنے اور روزگار کے مجاز ہوں گے-  
امارات نے گولڈن اقامے کے امیدواروں سے مندرجہ ذیل دستاویزات طلب کی ہیں- 
پاسپورٹ
موثر میڈیکل انشورنس پیکیج کی کاپی 
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ پیشہ ورانہ اجازت نامہ 
درخواستیں ابوظبی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور الفجیرۃ ریاستوں میں پیش کی جا سکتی ہیں ۔

شیئر: