Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں مقیم ڈاکٹروں کو گولڈن اقامہ دیا جائے گا

’ملک میں مقیم ڈاکٹر ستمبر تک گولڈن اقامے کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں مقیم ڈاکٹروں کو گولڈن اقامے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے فیصلے کی منظوری دیدی ہے۔
حکومت نے ملک میں مقیم تمام ڈاکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گولڈن اقامے کے لیے درخواست جمع کرائیں۔
ڈاکٹروں کو گولڈن اقامہ ملنے سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ملک میں 10 سال تک قیام کی اجازت ہوگی نیز انہیں  خصوصی مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔
شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ڈاکٹروں کو گولڈن اقامہ جاری کرنے کا فیصلہ کر کے دراصل کورونا کے انسداد کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’ملک میں مقیم وہ ڈاکٹر جن کے پاس میڈیکل اتھارٹی کی طرف سے اجازت نامہ ہے وہ ستمبر تک گولڈن اقامے کے لیے آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں امارات کی تمام ریاستوں میں موجود محکمہ اقامہ کے ذریعہ بھی گولڈن اقامے کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

شیئر: