Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی سمگلنگ کے جرائم  پر کوئی رعایت نہیں ہوگی: پبلک پراسیکیوٹر

ایسا کرنے والوں کو قانونی سزائیں دی جائیں گی(فائل فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ کے جرائم  برداشت نہیں، ایسا کرنے والوں کو قانونی سزائیں دی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق  پبلک پراسیکیوٹر نے انسداد انسانی سمگلنگ کے عالمی دن  پر کہا کہ ’انسانی جرائم کے شکار افراد  کا مملکت میں متعلقہ ادارے خاص خیال رکھتے ہیں، انہیں ضروری تحفظ دیا جاتا ہے۔‘
 پبلک پراسیکیوٹر نےکہا کہ ’سعودی عرب اپنے قیام کے روز اول سے انسانی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کی پالیسی پر گامزن ہے، یہاں کسی قسم کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں۔‘ 
انہو ں نے کہا کہ ’سعودی آئین مملکت میں رائج تمام قوانین، معاہدے اور بین الاقوامی اعلانات میں انسانی جرائم کے انسداد پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ سعودی عرب بین الاقوامی معاہدوں اور انسانی حقوق کے اعلانات میں شامل ہے۔‘ 
انہو ں نے مزید کہا کہ ’پبلک پراسیکیوشن انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والوں پر فوجداری کا مقدمہ دائر کرتا ہے جبکہ انسانی سمگلنگ کے جرائم سے متاثرین کی پناہ گاہوں کی نگرانی اور تلاشی بھی پبلک پراسیکیوشن کے فرائض میں شامل ہے۔ 
سعودی پبلک پراسیکیوشن انسانی سمگلنگ کے جرائم کی تفتیش اور پوچھ گچھ کے لیے سپیشل ادارہ قائم کیے ہوئے ہے۔

شیئر: