Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی دارالحکومت 5G کے ساتھ دنیا کے تیزترین شہروں میں شامل

ریاض انٹرنیٹ کی رفتار کی درجہ بندی میں عالمی سطح پر چھٹے نمبر پرہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
خلیج کے پانچ دارالحکومت2021 کے ابتدائی چھ  ماہ میں 5G کے ساتھ منسلک عالمی سطح پر10سب سے تیز انٹرنیٹ سپیڈ والے شہروں میں شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق انٹرنیٹ میٹرکس فراہم کرنے والی کمپنی اوکلا کے نے رپورٹ جاری کی ہے کہ ناروے کا دارالحکومت اوسلو526.74 ایم بی پی ایس کی درمیانی ڈاؤن لوڈ رفتار کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی کوریا کا دارالحکومت سیول467.84 ایم بی پی ایس پر دوسرے نمبر پر رہا۔

سعودی ٹیلی کام کمپنی مملکت میں تیز ترین آپریٹر کے طور پر ابھری ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سپیڈ کے لحاظ سے خلیجی دارالحکومت میں امارات کا شہر ابوظہبی اس درجہ بندی میں 421.26 ایم بی پی ایس سپیڈ میں عالمی سطح پر تیسرا درجہ رکھتا ہے۔
اس کے بعد دوحہ 413.40 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ رفتار رکھنے والا ملک ہے۔ سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض انٹرنیٹ کی بہترین رفتار کی درجہ بندی میں عالمی سطح پر چھٹے نمبر پرہے، کویت سٹی ساتویں اور مسقط آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس عرصہ میں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں انٹرنیٹ سپیڈ کی درجہ بندی 15ویں نمبر پر نوٹ کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5G رفتار کے لئے سست ترین شہر جنوبی افریقہ کا دارالحکومت کیپ ٹاؤن ہے۔
رپورٹ میں شامل دیگر قابل ذکر دارالحکومتوں میں لندن 167.50 ایم بی پی ایس اور ٹوکیو167.02ایم بی پی ایس نوٹ کی گئی سپیڈ کے ساتھ شامل ہیں۔

5G رفتار کے لئے سست ترین شہر جنوبی افریقہ کا دارالحکومت کیپ ٹاؤن ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

اوکلا  کمپنی کی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ اپریل2021 میں سعودی عرب نے خلیج میں 5G کو سب سے زیادہ اختیار کیا ہے جس کی پیمائش 5G سے منسلک ڈیوائسز کے استعمال کے تناسب سے کی گئی ہے۔
اوکلا کمپنی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب5G کی مارکیٹ کی جانب پختگی کا اشارہ کررہا ہے۔
واضح رہےاس عرصہ میں سعودی ٹیلی کام کمپنی(ایس ٹی سی )مملکت میں تیز ترین آپریٹر کے طور پر ابھری ہے لیکن موبایلی کمپنی نے صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ ریٹنگ ریکارڈ کی ہے۔
 

شیئر: