Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان پر سفری پابندیاں:’سعودی وزیر خارجہ نے مسئلہ حل کرنے کایقین دلایا ہے‘

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر اسلام آباد آئے تھے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر سفری پابندیوں کا انھیں پوری طرح علم ہے اور اس کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود  سے بات کی ہے۔ 
اتوار کو سرکاری ٹی وی پر ٹیلی فون پر پاکستانی شہریوں پر کورونا کی وجہ سے عائد سفری پابندیوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ’مجھے کا اس پوری طرح علم ہے۔ ابھی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود دورے پر آئے تھے تو میں نے ان سے پوری تفصیل سے بات کی تھی۔ میں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے پیغام دیا کہ ہمارے لوگوں کے بہت سارے مسائل ہیں، تو انہوں نے مجھے یقین دلایا  تھا کہ وہ ہمارا یہ مسئلہ حل کریں گے۔‘
خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر اسلام آباد آئے تھے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے علاوہ وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔
 

 

 
 

شیئر: