Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حوثیوں کے دہشت گردانہ حملے عالمی برادری کے لیے کھلا چیلنج‘

امارات اور بحرین نے سعودی عرب کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ (فوٹو: العربیہ) 
متحدہ عرب امارات اور بحرین نے خمیس مشیط پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بحرینی دفتر خارجہ نے بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ ’وہ علاقائی امن و استحکام کی بحالی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کو سبوتاژ کرنے والے حوثیوں کے مسلسل دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کریں۔‘
بحرین نے خمیس مشیط پر ڈرون حملہ ناکام بنانے پرعرب اتحاد برائے یمن کی پیشہ ورانہ استعداد کی تعریف کی اور سعودی عرب کو پھر اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ 
 اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق امارات نے بھی خمیس مشیط پر ڈرون حملے کی سخت مذمت کی ہے۔  
اماراتی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’حوثیوں کے دہشت گردانہ حملے عالمی برادری کے عزم و ارادے کو کھلا چیلنج دے رہے ہیں۔‘
اماراتی دفتر خارجہ نے سعودی عرب کو حوثیوں کے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔  
امارات نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کا امن اٹوٹ اکائی ہے۔ مملکت کو درپیش ہر خطرہ امارات کے خلاف خطرہ شمار کیا جائے گا۔ 

شیئر: