Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل اولمپیارڈ کیمسٹری میں مزید چار ایوارڈ سعودی طلبہ کے نام

سعودی طلبہ اب تک 453 بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت تعلیم نے انٹرنیشنل اولمپیارڈ کیمسٹری میں چار ایوارڈ جیتنے والے سعودی طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت تعلیم نے ٹوئٹر کے پر بیان میں کہا کہ ایوارڈ جیتنے والوں میں محمد الھدلق، محمد الحدیثی، عبدالعزیز الجعید، سعید بغدادی شامل ہیں۔ 
وزارت تعلیم نے بیان میں کہا کہ سعودی طلبہ سلور کے تین اور کانسی کا ایک بین الاقوامی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی طلبہ اب تک 453 بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں ان میں سے 53 رواں سال کے دوران حاصل کیے گئے۔  

سعودی عرب 11ویں بار انٹرنیشنل اولمپیارڈ میں شریک ہوا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی طلبہ نے اس سال گولڈ، سلور اور کانسی کے 40 میڈل جیتے اور 13 توصیفی اسناد حاصل کیے ہیں۔
سعودی عرب 2011 سے انٹرنیشنل اولمپیارڈ میں حصہ لے رہا ہے۔ اب تک اس نے 28 انٹرنیشنل ایوارڈ جیتے ہیں۔ ان میں نو سلور اور 19 کانسی کے میڈل ہیں۔
اس سال سعودی عرب 11ویں بار انٹرنیشنل اولمپیارڈ میں شریک ہوا ہے۔
انٹرنیشنل اولمپیارڈ کیمسٹری ثانوی کے طلبہ کا سالانہ بین الاقوامی مقابلہ ہے اور یہ تعلیمی سال کے اختتام پر منعقد ہوتا ہے اور 10 دن تک جاری رہتا ہے۔
مقابلے کے دوران مختلف ممالک کے طلبہ کے درمیان سائنسی، تربیتی تجربات کے تبادلے اور باہمی تعلقات کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔

شیئر: