Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکالر شپ پر بیرون ملک جانے والے سعودی طلبہ کے لیے اجازت نامے 

سعودی طلبہ  اجازت نامے آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیرون ملک سکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے والے سعودی طلبہ کے لیے وزارت تعلیم کے تعاون سے سفر کے استثنائی اجازت نامے جاری کیے ہیں۔
سعودی طلبہ یہ اجازت نامے آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کے ہمراہ محرم کو بھی جانے کی اجازت ہوگی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے استثنائی سفری اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے طریقہ کار بھی جاری کیا ہے۔
ابشر پلیٹ فارم پر جائیں۔ ’خدماتی‘ آپشن کا انتخاب کریں پھر الجوازات کا آپشن سلیکٹ کریں۔ 
جوازات کے مرکز الرسائل و طلبات پر جائیں اور نئی درخواست تحریر کریں۔ 
محکمہ پاسپورٹ کا آپشن اختیار کرنے کے بعد سفر کے استثنائی اجازت نامے والا آپشن منتخب کریں۔ 
بیرون ملک تعلیم کے لیے سفر کا اجازت نامہ صرف سعودی شہریوں کے لیے ہوگا اس کی نشاندہی کریں۔ درخواست اوکے کرکے بھیج دیں۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے تاکید کی ہے کہ درخواست دیتے وقت  کچھ اور کی پابندی ضروری ہے۔ 
اس کا ملک کا نام تحریر کریں جہاں طالب علم زیر تعلیم ہو۔ 
ایسی کوئی بھی درخواست مسترد کردی جائے گی جس کا تعلق سکالر شپ والے طالب علم سے نہیں ہوگا۔ 

یہ سروس فی الوقت ابشر ایپلی کیشن میں مہیا نہیں ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

درخواست کا جواب تین ورکنگ ڈیز میں دے دیا جائے گا۔ 
یہ سروس فی الوقت ابشر ایپلی کیشن میں مہیا نہیں ہے۔ 
اگر سکالر  شپ پر تعلیم پانے والے کے ہمراہ باپ یا بھائی یا شوہر یا بیوی یا اولاد بھی ہوں تو درخواست میں ان کا نام شامل کرنا ہوگا۔ ہر ایک کا نام، قومی شناختی کارڈ اور رشتے کی نوعیت تحریرکرنا ہوگی۔ 
اگر طالب علم اپنے خرچ پر تعلیم حاصل کررہا ہو تو اسے مطلوبہ دستاویزات بھی منسلک کرنا ہوں گی جبکہ  فیملی ریکارڈ سے محرم وغیرہ کی تصویر بھی منسلک کرنا ہوگی۔ 

شیئر: