Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش، غیرملکی گرفتار

مینٹیننس کمپنی کے اہلکار کی وردی پہن کرواردات کی کوشش کی( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں قصیم پولیس  نے مینٹیننس کمپنی کے اہلکار کی وردی پہن کر اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش کرنے والےغیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے  بتایا کہ’ سیکیورٹی فورس نے اطلاع ملتے ہی ملزم کا تعاقب کیا اور اسے حراست میں لے لیا‘۔
بیان میں بتایا گیا کہ ’ملزم کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش کی تھی‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال کئے جانے والے آلات ضبط کرلیے گئے۔ پوچھ گچھ کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: