Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکانات کے کرایوں میں 3.6 فیصد کمی

مزید 62 ہزار مکانات شہریوں کو دیے جائیں گے- (فوٹو: سبق)
جدوی انویسٹمنٹ کمپنی کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مکانات کے کرائے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران 3.6 فیصد سے زیادہ کم ہوئے ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس کا سبب یہ بتایا جا رہا ہے کہ وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کے ماتحت (سکنی) پروگرام کی طرف سے 87 ہزار سے زیادہ  مکانات مقامی شہریوں کو دیے گئے ہیں-
توقع یہ ہے کہ مزید  62 ہزار مکانات شہریوں کو دیے جائیں گے- اس کا پیشگی اثر مکانات کے کرایوں میں کمی کی صورت میں نظرآنے لگا ہے-
جدوی انویسٹمنٹ کمپنی نے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران افراط زر سے متعلق رپورٹ جاری کرکے کہا ہے کہ رہائش، پانی، بجلی اور گیس میں اوسط افراط زر کی شرح 2020 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں اوسطا 2.5 فیصد کم ہوئی ہے-
جدوی کمپنی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2021 میں افراط زر سے متعلق محکمہ شماریات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہورہا ہے کہ مئی کے مقابلے میں جون کے دوران افراط زر میں 0.2 فیصد کے لگ بھگ استحکام پیدا ہوا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: