Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے بازار میں آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا

تجارتی اداروں اور گھروں میں ضروری احتیاطی تدابیر رکھیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے ایک بازار میں منگل کو آگ لگ گئی تاہم شہری دفاع  نے فوری کارروائی کرکے اس پر قابو پالیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع کے محکمے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
شہری دفاع نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تجارتی اداروں اور گھروں میں آگ اور گیس سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر رکھیں۔ 
محکمہ شہری دفاع نے مزید کہا کہ آتشزدگی کی صورت میں گھر کو محفوظ طریقے سے خالی کرنے کا پلان تیار رکھا جائے۔ آتشزدگی سے خبردار کرنے والا سسٹم نصب ہونا چاہیے۔ ہر گھر اور ہر مرکز میں ہنگامی روشنی کا بندوبست ہو۔ گیس لیک ہونے کا پتہ دینے والا آلہ  ہو اور ابتدائی طبی امداد کا بیگ بھی ضرور رکھا جائے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہےکہ اگر گھر میں گیس کی بو پھیل جائے تو ایسی صورت میں تمام مکین گھر کو خالی کردیں اور باہر سے بجلی کا اصل کنکشن بند کردیں۔ اس دوران ایگزاسٹ فین اور نہ بجلی کا کوئی کنکشن کھولیں۔ گیس سلنڈر کی ’کی‘ بند کردیں اور گھر کی تمام کھڑکیاں ہوا کے لیے کھول دیں۔

شیئر: