Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی پر7 افراد گرفتار

خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں دی جاسکتی ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں نجران پولیس نے ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی مصدقہ رپورٹ کے بعد انہیں ہاؤس آئسولیشن اور بیرون ملک سے مملکت پہنچنے پر ہوٹل قرنطینہ کا پابند بنایا گیا تھا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نجران پولیس کے ترجمان عبداللہ العشوی نے بتایا کہ’ ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ ان پر جرمانے ہوں گے جبکہ قید کی سزا بھی بھگتنا پڑے گی‘۔
سعودی قانون صحت کے بموجب کورونا وائرس میں مبتلا افراد کو ہاؤس آئسولیشن یا ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی پر دو لاکھ ریال تک کے جرمانے یا دو برس تک قید یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔
اگر یہ خلاف ورزی کسی غیرملکی نے کی ہوتی ہے تو اسے جرمانے اور قید کی سزا کے بعد مملکت سے بے دخل کرکے بلیک لسٹ بھی کردیا جاتا ہے۔ 

شیئر: