Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 85 افراد گرفتار 

کئی کو بیرون مملکت پہنچنے پر ہوٹل قرنطینہ کا پابند بنایا گیا تھا (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 85 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔
الجوف پولیس نے ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی پر کورونا کے 25 مصدقہ مریضوں کو حراست میں لیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ہوٹل قرنطینہ کا پابند ان افراد کو بنایا گیا تھا جو بیرون مملکت سے سعودی عرب پہنچے تھے۔  
علاوہ ازیں القصیم پولیس نے ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی پر کورونا کے 60 مصدقہ مریضوں کو گرفتار کیا ے۔
ان میں سے بعض کو وائرس کی تصدیق پر ہاؤس آئسولیشن اور دیگر کو بیرون مملکت پہنچنے پر ہوٹل قرنطینہ کا پابند بنایا گیا تھا جس کی خلاف ورزی کرکے وہ ہوٹلوں اور گھروں سے باہر گھومتے پائے گئے تھے۔

شیئر: