Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں آئسولیشن کی خلاف ورزی، 103 افراد گرفتار

دو لاکھ ریال تک جرمانہ یا دو برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے آئسولیشن کی خلاف ورزی پر 103 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
 ان میں سے بعض کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے تھے جبکہ دیگر بیرون وطن سے سعودی عرب واپس پہنچے تھے۔ 
سرکاری خر رساں ایجنسی ایس پی  اے کے مطابق کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ’ پولیس نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے آئسولیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کا تعاقب کرکے انہیں حراست میں لیا ہے‘۔
ترجمان کا  کہنا ہے کہ’ آئسولیشن کی خلاف ورزی پر دو لاکھ ریال تک جرمانہ یا دو برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے‘۔
’دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔ خلاف ورزی دہرانے پر سزا دگنی کردی جاتی ہے جبکہ مذکورہ خلاف ورزی کے مرتکب غیرملکی کو قید اور جرمانے  کی سزا مکمل ہونے کے بعد مملکت سے بے دخل اور بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے‘۔

شیئر: