Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی پروازوں سے سفر کے لیے اقامے کا موثر ہونا ضروری ہے: سعودی ایئرلائن

توکلنا ایپ میں مسافر کا ریکارڈ صحت مند کا ہونا چاہیے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ داخلی پروازوں سے سفر کے لیے اقامے کا موثر ہونا ضروری ہے۔
السعودیہ نے یہ وضاحت ایک غیرملکی شہری کے استفسار کے جواب میں جاری کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقیم غیرملکی نے السعودیہ سے استفسار کیا تھا کہ ’ داخلی پرواز پر بکنگ کے لیے اقامے کا موثر ہونا ضروری ہے؟‘ 
السعودیہ نے ٹوئٹر  پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ  داخلی پروازوں سے سفر کی بنیادی شرط ہے کہ سعودی شہری کا قومی شناختی کارڈ موجود ہو اور غیرملکی کا اقامہ موثر ہو‘۔
السعودیہ نے کہا کہ ’سفری پابندی تبدیل ہوتی رہتی ہیں تازہ ترین صورتحال کے لیے السعودیہ کے لنک پر نئے ضوابط دریافت کیے جاسکتے ہیں‘۔ 
السعودیہ نے بتایا کہ ’سفر کے  ضروری ہے کہ توکلنا ایپ میں مسافر کا ریکارڈ صحت مند کا ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کورونا ویکسین کی یا دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہو یا ایک خوراک لے چکا ہو تاہم اس پر 14 دن گزر چکے ہوں یا کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر شفا پاچکا ہو۔ کورونا ویکسین سے اسے استثنی حاصل ہو‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’ایسے کسی بھی شخص کو کسی بھی پرواز سے سفر کی اجازت نہیں ہوگی توکلنا ایپ پر جس کا ریکارڈ صحت مند کا نہ ہو‘۔  

شیئر: