Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی پروازوں میں یکم ستمبر سے کوئی نشست خالی نہیں رکھی جائے گی

سفر کے دوران نشست چھوڑ کر بیٹھنے کی پابندی ختم ہوجائے گی (فوٹو: سبق) 
سعودی عرب کے محکمہ ہوا بازی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’یکم ستمبر 2021 سے داخلی پروازوں میں طیارے کی کوئی نشست خالی نہیں رکھی جائے گی۔‘
سبق ویب سائٹ  کے مطابق داخلی پروازوں سے سفر کرنے والے وہ افراد جوویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں یا ویکسین سے مستثنیٰ ہوں ان پر سفر کے دوران نشست چھوڑ کر بیٹھنے کی پابندی ختم ہوجائے گی- 
محکمہ شہری ہوا بازی کی متعلقہ کمیٹی نے اس کی منظوری دی ہے کہ داخلی پروازوں میں کوئی نشست بھی خالی نہ رکھی جائے اور تمام نشستیں استعمال کی جائیں۔
بیان میں محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ ’اس پر عمل درآمد یکم ستمبر 2021 سے ہوگا۔‘
بیان ن میں کہا گیا ہے کہ ’پابندی ختم کرنے کی واحد شرط یہ ہے کہ تمام مسافر ویکسین کی دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں یا ویکسین سے مستثنیٰ ہوں۔‘

شیئر: