Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے افغانستان سے سفارتی عملے کو واپس بلالیا

بیان میں کہا گیا کہ تمام سعودی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے افغانستان کے غیر مستحکم موجودہ حالات کے پیش نظر وہاں سے اپنے سفارتی مشن کے ارکان کو واپس بلالیا ہے۔ 
وزارت خارجہ نے کابل میں سفارتخانے کے تمام سفارتی عملے کے انخلا کی تصدیق کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ کابل میں سعودی سفارتخانے کے تمام سفارتکاروں کو نکال لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام سعودی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور سب خیر و عافیت سے ہیں۔ 
یاد رہے کہ افغانستان کے اعلی اہلکار کے مطابق صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں جبکہ  طالبان قیادت کی جانب سے افغانستان میں داخلے کے حکم کے بعد طالبان جنگجو دارالحکومت میں داخل ہوگئے۔

شیئر: