Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں میں طلبہ کی حاضری کی شاہی منظوری جاری

’تعلیمی اداروں میں تدریسی و انتظامی عملے کے لیے ویکسین کی دو خوارکیں لازمی ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی سکولوں میں نئے تعلیمی سال کے لیے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلبہ کی حاضری کے لیے شاہی منظوری جاری ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نئے تعلیمی سال کے لیے اعلی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں طلبہ کی حاضری کے متعلق شاہی منظوری جاری ہوئی ہے‘۔
وزارت نے کہاہے کہ ’تعلیمی اداروں میں طلبہ کی واپسی کی ترتیب اس طرح طے ہوئی ہے کہ تمام یونیورسٹیز، انسٹی ٹیوٹ اور 12 سال سے زیادہ عمر کے طلبہ کی تعلیمی اداروں میں  طلبہ سمیت تدریسی و انتظامی عملے کی حاضری کی اولین شرط کورونا ویکسین کی دو خوراکیں ہیں‘۔
’مذکورہ اداروں سے وابستہ افراد میں سے جنہیں کورونا ویکسین کی خوراکیں دستیاب نہیں وہ اتوار 22 اگست سے پہلے مخصوص لنک کے ذریعہ اپنا اندراج کرائیں‘۔
’وہ طلبہ جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی یا دوسری خوراک کے منتظر ہیں انہیں چاہئے کہ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے رجوع کریں جہاں انہیں اولین ترجیح کی بنیاد پر وقت فراہم ہوگا‘۔

’12 سال سے کم عمر کے طلبہ کی حاضری ملک کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے سے مشروط ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

رہے وہ تعلیمی ادارے جن میں 12 سال سے کم عمر طلبہ زیر تعلیم ہیں، ان کے بارے میں وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ تعلیمی اداروں میں تدریسی و انتظامی عملے کے لیے ویکسین کی دو خوارکیں لازمی ہیں‘۔
’جبکہ 12 سال سے کم عمر کے طلبہ کی حاضری ملک کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے سے مشروط ہے یا پھر ان کی حاضری 30 اکتوبر2021 کو ہوگی‘۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’ملک کی 70 فیصد آبادی کو مذکورہ تاریخ سے  پہلے ویکسین لگائی گئی یا 30 اکتوبر سے پہلے 70 فیصد کا ہدف حاصل کیا گیا، دونوں صورتوں میں 12 سال سے کم عمر کے طلبہ کی سکولوں میں حاضری ہوگی‘۔

’وزارت تعلیم حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے طلبہ کی محفوظ واپسی کے علاوہ محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرے گی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

وزارت نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت اور کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر نافذ ہوں گے‘۔
’وزارت تعلیم حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے طلبہ کی محفوظ واپسی کے علاوہ محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرے گی‘۔
’وزارت تدریسی و انتظامی عملے کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل کرلیں‘۔

شیئر: