Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے سے کورونا میں تیزی سے کمی آئے گی: ماہرین صحت

حالیہ دنوں کے دوران کورونا کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ماہرین صحت احتیاطی تدابیر کی مسلسل پابندی کی وکالت اور ملک میں کورونا کی عالمی وبا کے خاتمے کی پیش گوئی کر رہے ہیں کیونکہ زیادہ تر لوگ ویکسین کی دوسری خوراک لگو رہے ہیں۔
متعدی امراض کے مشیر ڈاکٹر خالد علی اللہ نے الاخباریہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ’ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے سے مملکت میں 3 سے 6 ماہ کے اندر وبائی مرض ختم ہو جانا چاہیے‘۔
عرب نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’12 سے 18 سال کی عمر کے افراد کو ویکسینیشن مہم میں شامل کرنے سے کورونا کی وبا میں تبدیلی آئے گی جیسا کہ گذشتہ دنوں دیکھا گیا ہے‘۔
متعدی امراض کے مشیر ڈاکٹر خالد علی اللہ نے کہا کہ ’ہم جتنا نازک کیسز، انتہائی نگہداشت کے کیسز اور اموات میں کمی دیکھتے ہیں وبا کے خاتمے کے لیے اشارے اتنے ہی مثبت ہوتے ہیں۔‘
خیال رہے کہ مملکت میں حالیہ دنوں کے دوران کورونا کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
 وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 542 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 41 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
سعودی عرب میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار نو  ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی ہے کیونکہ اس وقت صرف 7 ہزار 63 فعال کیسز ہیں ان میں سے ایک ہزار 356  کی حالت نازک ہے۔
مملکت میں کورونا ویکسین کی اب تک 31.6 ملین خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 59.51 آبادی کو کورونا ویکسن کی کم سے کم ایک خوراک دی جا چکی ہے۔

شیئر: