Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی پہلی خوراک سے متاثرین کی شرح میں 71 فیصد کمی 

دوسری خوراک لینے والوں کا تناسب 35 فیصد تک پہنچ گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری نے کہا ہے کہ ’کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک کا بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ وائرس سے متاثرین کی شرح میں 71 فیصد اور نازک کیسز میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے‘۔
اخبار  24  کے مطابق سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ’ ویکسین کی دوسری خوراک لینے والوں کا تناسب 35 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ اس کا اثر نئے کیسز میں کمی کی صورت میں نمایاں طور پر نظر آنے لگا ہے‘۔
سیکریٹری صحت نے بتایا کہ’ دوسری خوراک کا تناسب جتنا زیادہ بڑھ رہا ہے اتنی ہی تیزی سے متاثرین کی تعداد میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اس سے یہ نتیجہ نکل رہا ہے کہ وبا سے نجات کا واحد طریقہ ویکسین کی دونوں خوراکوں میں مضمر ہے‘۔
دوسری جانب وزارت صحت نے بتایا کہ’ کورونا ویکسین کی 3 کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار 756 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔
ان میں سے 2 کروڑ 70 لاکھ افراد کو پہلی خوراک، گیارہ ملین افراد کو دوسری خوراک اور 1.53 ملین معمر افراد کو دی گئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 54  ہزار سے زیادہ سعودیوں اور غیرملکیوں کو ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔
 

شیئر: