کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام ویمن چیمپیئن شپ کا اعلان
’کاٹا‘ اور ’فائٹنگ‘ کے مقابلے آج منگل سے ریاض میں شروع ہوں گے‘ ( فوٹو: المدینہ)
سعودی کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام ریاض میں وزارت کھیل کے ہال میں دو روزہ پہلی خواتین چیمپیئن شپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
العربیہ کے مطابق ’کاٹا‘ اور ’فائٹنگ‘ کے مقابلے آج منگل سے شروع ہوں گے۔
کاٹا میں تین خواتین کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ کاٹا انفرادی اور کاٹا اجتماعی میں 15 اور 18 سال کی لڑکیاں حصہ لیں گی۔
دوسرے گروپ میں کاٹا انفرادی اور اجتماعی میں 19 سے 35 سال جبکہ تیسرے گروپ میں فائٹنگ میں 50، 55، 61 اور 68 کلو گرام وزن کے ساتھ انفرادی فائٹنگ اور 68 کلو گرام سے زائد پر اجتماعی فائٹنگ مقابلہ ہوگا۔
سعودی کراٹے فیڈریشن کی ٹیسٹ کمیٹی نے اگلے بدھ کو خواتین کے بلیک بیلٹ کی ڈگری کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی۔
یہ ٹیسٹ ریاض میں وزارت کھیل کے ہال میں سہ پہر تین بجےمنعقد ہوگا۔