Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عطارد اور مریخ بدھ کو ایکدوسرے کے قریب سے گزریں گے

دونوں کے درمیان مغربی افق پر 0.1 ڈگری سے بھی کم کا فاصلہ ہوگا۔(فوٹو ٹوئٹر) 
عرب ممالک کے آسمان پر عطارد اور مریخ سیارے بدھ کو ایک دوسرے کے انتہائی قریب ترین مدار سے ہوکر گزریں گے۔ دونوں کے درمیان مغربی افق پر 0.1 ڈگری سے بھی کم کا فاصلہ ہوگا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرہ نے کہا  ہے کہ سورج غروب ہونے کے فوری بعد چمکدار زہرہ سیارہ نظر آئے گا پھر کچھ دیر بعد عطارد اور مریخ سیارے زہرہ سیارے کے نیچے کی جانب نظر آئیں گے۔
یہ دونوں افق سے قریب ہوں گے۔ عطارد دیکھنے والوں کے دائیں جانب اور مریخ اس کے برابر میں نظر آئے گا۔ 
ابو زاہرہ نے بتایا کہ عطارد اور مریخ سیاروں کے ایک دوسرے کے قریب موجودگی کا منظر کرہ ارض کے نصف جنوب کے باشندوں کے لیے زیادہ آسان ہوگا۔
- یہ منظر کرہ ارض کے شمالی علاقوں کے باشندے بھی دیکھیں گے لیکن نصف جنوب والے آسانی سے دیکھ سکیں گے۔ 
فلکیاتی انجمن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شمال وسطی عرض البلد والے باشندوں کو عطارد اور مریخ کی قربت کا منظر دیکھنے کے  لیے دوربین استعمال کرنا پڑے گی۔ عطارد زیادہ روشن نظر آئے گا۔ یہ مریخ سے 8 گنا زیادہ چمکدار ہوگا۔

شیئر: