Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں جمعے کو آب زمزم کی ایک لاکھ بوتلیں تقسیم

بیرونی مملکت سے آئے ہوئے زائرین بھی موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے جمعے کو مسجد الحرام میں نماز اور عمرے کے لیے آنے والے زائرین میں آب زمزم کی ایک لاکھ بوتلیں تقسیم کی ہیں۔
 عمرہ زائرین میں اندرون مملکت سے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کے علاوہ بیرونی مملکت سے آئے ہوئے زائرین بھی موجود تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں آب زمزم سبیل کے انچارج عبدالرحمن الزہرانی نے بتایا کہ عمرہ اور نماز کے لیےآنے والے زائرین میں آب زمزم کی تقسیم کا پروگرام پہلے سے ترتیب دیا گیا تھا۔

آب زمزم کی تقسیم کا پروگرام پہلے سے ترتیب دیا گیا تھا۔(فوٹو ایس پی اے)

350 کارکنان اور 20 سعودی انچارج نے زمزم کی تقسیم میں حصہ لیا۔ آب زمزم کی بوتلیں نماز جمعہ اور خطبے سے قبل تقسیم کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صفا اور مروہ، جنازوں کے مصلے، پہلی منزل، دوسری اور تیسری سعودی توسیع والی عمارتوں میں آب زمزم تقسیم کیا گیا۔ زینوں اور دروازوں کے سامنے آب زمزم تقسیم کرنے والی ٹیمیں تعینات تھیں۔ 

نمازیوں اور زائرین میں چار ہزار چھتریاں بھی تقسیم کی گئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)

دوسری جانب مسجد الحرام کی انتظامیہ نے جمعے کے روز نمازیوں، عمرے پر آنے والوں اور مسجد الحرام کے کارکنان میں چار ہزار چھتریاں بھی تقسیم کی ہیں۔
 انتظامیہ ’آپ کی چھتری آپ کے ہاتھوں میں‘ کےعنوان سے خصوصی مہم چلائے ہوئے ہے۔ اس کا مقصد طواف کے دوران عمرہ زائرین کو دھوپ سے بچانا ہے۔

شیئر: