Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرسری اور پرائمری کے طلبہ 30 اکتوبر سے سکول جا سکیں گے

دونوں خوراکیں نہ لینے والے طلبہ و طالبات کی تعلیم آن لائن ہوگی۔ (فائل فوٹو: عاجل) 
سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے نیا تعلیمی سال شروع کرنے کے لیے آپریشنل ماڈلز اور گائیڈز کی منظوری دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے مملکت کے 13 صوبوں اور کمشنریوں میں تعلیمی اداروں کواس سلسلے میں تحریری ہدایات جاری کی ہیں۔ 
نرسری اور پرائمری سکول میں طلبہ منظور شدہ ایجوکیشن پلیٹ فارموں کے ذریعے آن لائن تعلیم حاصل کریں گے۔ کلاسیں ساڑھے تین بجے سے لے کر شام سات بجے تک ہوں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ ’نرسری اور پرائمری سکول کے طلبہ 30 اکتوبر 2021 سے براہ راست سکول کے ذریعے تعلیم حاصل کرسکیں گے۔‘
’اگر 70 فیصد آبادی نے دو خوراکیں اس سے قبل لگوا لیں تو ایسی صورت میں نرسری اور پرائمری سکول پہلے بھی کھل سکتے ہیں۔‘
وزارت تعلیم نے ایک ہدایت یہ بھی جاری کی ہے کہ ’12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں اور بچیوں کو مڈل اور ثانوی سکولوں میں آ کر تعلیم حاصل کرنے کی اجازت اس صورت میں ہوگی جبکہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔‘
دونوں خوراکیں نہ لینے والے طلبہ و طالبات کی تعلیم آن لائن ہوگی۔ 
وزارت تعلیم نے تنبیہ کی ہے کہ ’وہ طلبہ جنہوں نے دو خوراکیں نہ لیں انہیں دونوں خوراکیں لینے تک سکول سےغیر حاضر تصور کیا جائے گا۔‘

شیئر: