Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کے صدر کا عمران خان کو فون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عمران خان نے ولادی میر پوتن کو پاکستان کے دورے کی دعوے دی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق منگل کو دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں جامع سیاسی تصفیہ ہی امن کا ضامن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرامن اور محفوظ افغانستان پاکستان اور خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے زور دیا کہ عالمی برادری افغانستان کے عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔
انہوں نے افغانوں کے تحفظ، سلامتی اور انسانی حقوق پر زور دیا۔
عمران خان اور روس کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
پاکستانی وزیراعظم نے تجارت، توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا۔
انہوں نے ولادی میر پوتن کو پاکستان کے دورے کی دعوے دی۔

شیئر: