Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل پرسسٹم میں خرابی، گاڑیوں کا رش

سسٹم میں خرابی چند گھنٹوں کے اندر دور کردی گئی- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل پر گاڑیوں کی آمد ورفت بحال ہوگئی- سسٹم میں خرابی پر مملکت سے بحرین جانے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کنگ فہد پل سے ملنے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں سے گاڑیوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق رواں دواں شکل میں چل رہی تھی- اچانک انفارمیشن سینٹر میں تکنیکی خرابی سے پل پر ٹریفک معطل ہوگیا-
چند منٹوں میں گاڑیوں کی بھیڑ لگ گئی جبکہ بعض مسافروں نے رش کو برداشت سے پا کر سفر کا پروگرام ملتوی کردیا-
اخبار 24 کے مطابق سسٹم بحال ہونے پر ٹریفک دوبارہ رواں دواں ہوگیا- چیک پوسٹ انفارمیشن سسٹم میں فنی خرابی چند گھنٹوں کے اندر دور کردی گئی- اس سے قبل سیکڑوں لوگ انتظار سے تنگ آکر بحرین پل سے واپس اپنے شہروں کو چلے گئے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: