Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں: سعودی عرب

مملکت نے زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی ہے- (فوٹو سبق)
سعودی عرب نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے-
ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان جاری کرکے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مملکت، برادر اسلامی ملک افغانستان میں رونما ہونے والے واقعات پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے-‘
سعودی دفتر خارجہ نے خواہش ظاہر کی کہ افغانستان میں جلد از جلد استحکام پیدا ہو- مملکت نے اس کے ساتھ ہی افغان عوام کو بھرپور حمایت کا بھی یقین دلایا-
سعودی دفتر خارجہ نے ایک بار پھر مملکت کے روایتی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اخلاقی اور انسانی اقدار کے منافی اس قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں کا مخالف تھا، ہے اور رہے گا-
سعودی وزارت خارجہ نے  کابل دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ اور برادر افغان عوام سے تعزیت و ہمدردی کے ساتھ زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی-
العربیہ نیٹ کے مطابق جمعرات کو کابل ایئرپورٹ پر حملے میں 60 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے- ایئرپورٹ پر دو دھماکے ہوئے ان میں بارہ امریکی فوجی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: