Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئر ڈیفنس نے حوثیوں کا ایک اور ڈرون تباہ کردیا

خمیس مشیط کو تیسری مرتبہ نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی ایئر ڈیفنس نے سنیچر کی رات یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔ بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
 سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس  پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ’ پچھلے ایک ہفتے سے حوثی ملیشیا نے مملکت میں شہری اہداف اور شہریوں پر حملے بڑھا دیے ہیں‘۔
یاد رہے کہ حوثی ملیشیا نے بدھ سے اب تک خمیس مشیط کو تیسری مرتبہ نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

شیئر: