Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حوثی، اقوام متحدہ کی امن کوششوں کو سبوتاژ کررہے ہیں‘

سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر بارود سے لدے ڈرون حملے کی کوشش پر متعدد عرب، مسلم اور مغربی ممالک نے سخت لب ولہجے میں مذمت کی ہے-
سبق اور العربیہ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے حوثیوں کے پے درپے حملوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حوثیوں کو لگام لگائے-
متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا ہے کہ حوثی دہشت گرد ایسے ماحول میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کررہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کئی برس سے جاری تنازع کو پرامن طور پر حل کرانے کے لیے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے اور یمن میں جنگ بند کرانے  کے لیے کوشاں ہے- اس طرح حوثی اقوام متحدہ کی امن کوششوں کو سبوتاژ کررہے ہیں-
عرب اور مسلم اور دوست ممالک نے سعودی عرب کو حوثیوں کے  حملوں کے خلاف بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے توجہ دلائی کہ سعودی عرب اپنی سرحدوں، شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کے لیے جو اقدامات مناسب سمجھے گا ہم اس کے ساتھ ہیں اور سعودی عرب اس حوالے سے حق پر ہوگا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: