Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ڈیلٹا وائرس پھیل رہا ہے: وزارت صحت

ترجمان کا کہنا ہے ویکسین کی ایک خوراک اس سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’ڈیلٹا وائرس کی مملکت میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ مختلف علاقوں میں اس کے کیسز ریکارڈ پر ہیں‘۔
اخبار  24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو نئے کورونا وائرس سے متعلق پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’وائرس کی نئی بدلی ہوئی شکل ڈیلٹا مملکت میں موجود ہے اور یہ وائرس پھیل  رہا ہے۔ ویکسین کی ایک خوراک اس سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے‘۔
العبد العالی نے کہاکہ ’مملکت کے متعدد علاقوں میں ڈیلٹا ریکارڈ پر آچکا ہے۔ یہ وبا کا باعث بننے والے اصلی وائرس سے تین گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے‘۔ 
یادر ہے کہ سعودی عرب میں اتوار 22 اگست کو کورونا کے 400 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 384 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 737 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
اب تک پانچ لاکھ 41 ہزار 994 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 28 ہزار 636 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
 

شیئر: