Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باجوڑ میں پاک افغان  بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، دو پاکستانی فوجی ہلاک

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے سرحد پار سے ہونے والی اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔(فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کی فوجی چوکی پر فائرنگ سے دو سپاہی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ جوابی فائرنگ میں دو سے تین دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے رہائشی 28 سالہ سپاہی جمال اور چترال کے رہائشی 21 سالہ سپاہی ایاز کی شہادت ہوئی۔‘
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغانستان میں موجودہ اور مستقبل کا سیٹ اپ پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گا۔‘
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے سرحد پار سے ہونے والی اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔

شیئر: