Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک افغان بارڈر جھڑپ، ایک پاکستانی شہید،18زخمی

چمن .... جمعہ کو افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے ایک پاکستانی شہید اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔ افغان فورسز نے چمن کے سرحدی علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی اور گولے برسائے۔ افغان فورسز کی جانب سے داغے گئے گولے 2 مکانات پر گرنے سے 6 بچوں اور 3 خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے ۔ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ چمن انتظامیہ نے اسپتال میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ افغان فورسز کی جانب سے سول آبادی میں گولہ باری سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور صبح سویرے کھلنے والے باراز بند ہیں جب کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ جوابی فائرنگ سے افغان بارڈر فورسز کے متعدد اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

شیئر: