Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں17 ماہ بعد 60 لاکھ طلبہ کی سکولوں میں واپسی

پرائمری سکولوں کے طلبہ ابھی آن لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار 29 اگست سے 17 ماہ بعد 60 لاکھ طلبہ کی  سکولوں میں واپسی ہوئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے 17 ماہ تک طلبہ و طالبات آن لائن تعلیم حاصل  کرتے رہے، اس دوران سکول بند رہے۔
مڈل اور ثانوی سکول کے 31 لاکھ طلبہ و طالبات اتوار کو سکول پہنچے جبکہ پرائمری سکولوں کے طلبہ ابھی آن لائن تعلیم ہی حاصل کررہے ہیں۔

طلبہ کی واپسی کے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کرلیے گئےتھے۔( فوٹو ایس پی اے)

مملکت کے 25 ہزار سے زیادہ  سکولوں نے طلبہ کی واپسی کے تمام ضروری انتظامات پہلے ہی مکمل کرلیے تھے۔
وزارت تعلیم کے ترجمان نے بتایا کہ جامعات ار ٹیکنیکل اداروں کے وہ طلبہ جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ابتدائی دو ہفتوں کے دوران ان کی غیر حاضری شمار نہیں کیا جائے گا۔ یہ سہولت طلبہ کی سلامتی کی خاطر دی جارہی ہے۔
وزارت تعلیم کے ترجمان نے بتایا کہ یہی فیصلہ سکولوں کے ان طلبہ کے لیے بھی کیا گیا ہے جو عیسوی کیلنڈر سے بارہ برس یا اس سے زیادہ عمر کے ہوگئے ہیں اور انہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لی ہیں۔

  وزارت تعلیم نے پھر کہا  ہے کہ طلبہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں(فوٹو ایس پی اے)

پہلے دو ہفتوں کے دوران ان کی غیر حاضری کو بھی غیر حاضری نہیں مانا جائے گا۔ یہ سہولت اس لیے دی جارہی ہے تاکہ وہ اس دوران دوسری خوراک بھی حاصل کرلیں۔
  وزارت تعلیم نے پھر کہا کہ وہ پہلی فرصت میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں۔ سکولوں، یونیورسٹیوں اور انسٹی ٹیوٹس میں صرف وہی انہی طلبہ کو آنے کی اجازت دی گئی ہے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہیں۔ 
 سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے ہدایت کی ہے کہ تمام طلبہ ، اساتذہ، استانیوں اور انتظامی عملے کو وزارت صحت اور محکمہ صحت عامہ (وقایۃ) کےجاری کردہ حفاظتی ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔ کوئی بھی کورونا ایس او پیز سے مستثنی نہیں ہے۔ 

نئے تعلیمی سال کے ابتدائی 10 منٹ کورونا آگہی کے لیے مختص ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

دوسری طرف وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے ابتدائی 10 منٹ کورونا آگہی کے لیے مختص کیے ہیں۔ کلاس روم میں اساتذہ اور استانیوں نے طلبہ کو وزارت صحت اور محکمہ صحت عامہ (وقایۃ) کے مقرر کردہ کورونا ایس او پیز سے آگاہ کیا۔
الاقتصادیہ کے مطابق تعلیمی سال کی پہلی کلاس کا مضمون کورونا ایس او پیز آگاہی کے لیے خاص رہا۔ طلبہ کو توکلنا ایپ اور سکول آتے وقت اس کے ذریعے ہیلتھ پوزیشن اجاگرکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر: