Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی وی نے امریکی بلاگر کے پروگرام شروع کرنے کی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی

امریکی بلاگر طویل عرصے سے پاکستان میں مقیم ہیں (فوٹو: سنتھیا رچی ٹوئٹر)
پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے طویل عرصے سے پاکستان میں مقیم امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے پروگرام شروع کرنے کا اعلان ٹوئٹر پر شیئر کیا اور کچھ دیر بعد بغیر کوئی وجہ بتائے ڈیلیٹ کر دیا۔
پیر کی شام پی ٹی وی نے اپنے آفیشل ہینڈل سے اعلان کیا تھا کہ ’مصنفہ اور فلم میکر سنتھیا ڈی رچی نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کی ہے اور اب وہ پی ٹی وی ورلڈ پر عنقریب پروگرام کریں گی۔‘
سرکاری ٹیلی ویژن کے انگلش چینل پر امریکی بلاگر کے پروگرام شروع کرنے کا اعلان ٹوئٹر پر شیئر کیے کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ پی ٹی وی کے آفیشل ہینڈل سے یہ اطلاع ڈیلیٹ کر دی گئی۔

اس دوران امریکی بلاگر نے پی ٹی وی کے اعلان کو ری ٹویٹ کیا تو اسے ’اپنے لیے اعزاز‘ قرار دیا۔

سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے جوابی ٹویٹ کے بعد جہاں متعدد صارفین نے انہیں ’نئی ملازمت‘ کی مبارکباد دی وہی کچھ صارفین پی ٹی وی کی جانب سے اعلان واپس لیے جانے کی وجہ جاننے میں دلچسپی لیتے بھی دکھائی دیے۔
چند روز قبل اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر بیہوش پائی جانے والی امریکی بلاگر کچھ عرصہ قبل اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے پیپلزپارٹی کی سبقہ حکومت کی متعدد شخصیات پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔
ستھیا ڈی رچی پاکستان میں مقامی ثقافت اور سیاحت کے حوالے سے ڈیجیٹل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے وی لاگنگ کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی چینلز پر بطور مبصر بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

شیئر: