Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان پر حوثیوں کا ایک اور حملہ ناکام ، بیلسٹک میزائل تباہ

جازان کو بیلسڈک میزائل سے پہلے بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔( فائل فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد نے پیر کی رات جازان پر ایک اور حملہ ناکام بنایا ہے، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
پیر کی شام بھی حوثی ملیشیا نے جازان کو بیلسڈک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’ بین الاقوامی قانون کے مطابق خطرات سے بچاو کے لیے تمام ضروری عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں‘۔
قبل ازیں اتحادی افواج نے کہا تھا کہ ’ خمیس مشیط کی طرف بھیجے جانے والے تین بارودی ڈرون ہدف پر پہنچنے سے قبل راستے میں تباہ کردیے۔
واضح رہے کہ سعودی ایئرڈیفنس نے اتوار کی رات اور پیر کی صبح تین ڈرون حملے ناکام بنائے۔ 
’ پچھلے ایک ہفتے سے حوثی ملیشیا نے مملکت میں شہری اہداف اور شہریوں پر حملے بڑھا دیے ہیں‘۔
یاد رہے کہ حوثی ملیشیا نے بدھ سے اب تک خمیس مشیط کو چوتھی مرتبہ نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

شیئر: